Posts

Showing posts from December, 2024

درودِ ابراہیمی افضل ترین درود ہے

  درود ابراہیمی کے الفاظ خود حضرت محمد ﷺ سے منقول ہیں.   درود ابراہیمی زیادہ بابرکت وباعث اجر ہیں۔ (معارف القرآن، ج:۷، ص:۲۲۳)    درودِ ابراہیمی دوسرے درودوں کی بہ نسبت افضل ترین کلمات پر مشتمل ہے، اور اس کے صیغے تمام درودوں سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں،  رسولِ کریم ﷺ نے نمازوں کے لیے اس درورد کا انتخاب فرمایاہے، لہذا نمازوں میں اور نماز کے باہر اس درود پاک کا وِرد زیادہ افضل ہے [صحيح البخاري/كِتَاب أَحَادِيثِ  الْأَنْبِيَاءِ/حدیث: نمبر3370   ہم سے قیس بن حفص اور موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے ابوقرہ مسلم بن سالم ہمدانی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن عیسیٰ نے بیان کیا ‘ انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ     ایک مرتبہ کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کیوں نہ تمہیں (حدیث کا) ایک تحفہ پہنچا دوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا۔    میں نے عرض کیا جی ہاں مجھے یہ تحفہ ضرور عنایت فرم...