درود و سلام میں أل محمدﷺ سے مراد صرف اہل بعیت نہی ہیں.*
اہل بعیت و آل محمدﷺ: ایک تحقیقی مطالعہ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأَمِيِّ وَ عَلٰى أٰلِهٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا ‘ *درود و سلام میں أل محمد سے مراد صرف اہل بعیت نہی ہیں.* پروفیسر محمد سلیم قاسمی ڈین دینیات فیکلٹی وصدر شعبہ سنی دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے بارے میں حالات کےمناسبت سے مختلف اقوال ہیں۔ (1) آل محمد سے مراد وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ حرام ہے۔ (2) دوسرا قول یہ ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد آپ کی اولاد اور بیویاں ہیں۔ (3) تیسرا قول یہ ہے کہ محمد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد قیامت تک آنے والے آپ کے پیروکار ہیں۔ (4) چوتھا قول یہ ہے کہ آل سے مراد آپ کے امت کے متقی و پرہیزگار لوگ ہیں۔ _واضح رہے کہ *درود شریف* میں لفظ آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی اولاد ، اہلِ خانہ (ازواجِ مطہرات ) بھی شامل ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام امت اجابت یعنی تمام متقین و متبعین بھ...