حضرت سفیان ثوری ؒ کو طواف کرتے ہوے لڑکے نے عجیب واقعہ بتایا
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأَمِيِّ وَ عَلٰى أٰلِهٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا ‘ ایک حکایت: جس سے درود شریف کی فضیلت کا ہمیں اندازہ ہوسکتا ہے حضرت سفیان ثوری ؒ طواف کررہے تھے کہ انہوں نے ایک شخص کودیکھا جو ہر قدم پر درود شریف پڑھتا تھاسفیان ثوریؒ نے پوچھا: اے شخص! کیا بات ہے کہ طواف کے درمیان تسبیح وتہلیل کے بجائے توہر قدم پر درود شریف پڑھتاہے، اس سلسلہ میں کوئی علمی بات ہو تو بتائو، وہ کہنے لگا: تو کون ہے ؟ اللہ تجھے معاف فرمائے، انہوں نے کہا: میرا نام سفیان ثوری ہے ،وہ شخص کہنے لگا کہ اگرتو اپنے وقت کا نادرشخص نہ ہوتا تو میں یہ راز تجھے نہ بتاتا اور نہ ہی اپنے حال سے مطلع کرتا۔ واقعہ یہ ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ حج بیت اللہ کے سفر پر نکلا، اثنائے سفر میرے والد بیمارہوگئے، میں ان کاعلاج کرتا رہا، ایک رات میں والد کے سرہانے بیٹھا تھا وہ فوت ہوگئے اورچہرہ سیاہ ہوگیا، میں نے ’’إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون‘‘پڑھی اور چادر سے اپنے والد کا منہ ڈھانپ دیا ،مجھے نیند کا غلبہ ہوا اور میں سوگیا، کیا دیکھتا ہوں کہ ایک انتہائی حسین وجمیل شخص ہے کہ اس جیسا خو...