اللہ ﷻ اور فرشتوں کا نبی ﷺ پر درود بہیجنے کا مطلب

اللہ اوراس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں،مومنو! تم بھی پیغمبر پر درود اور سلام بھیجا کرو۔‘‘ آیت شریفہ میں جو’’صلوٰۃ‘‘ کا لفظ واردہو اہے، اس کی نسبت اللہ جل شانہٗ کی طرف اور اس کے فرشتوں کی طرف اور مومنین کی طرف کی گئی ہے، وہ ایک ایسامشترک لفظ ہے جو صلہ کی تبدیلی کے ساتھ کئی معنوں میں استعمال ہوتاہے ۔ ’’صلوٰۃ‘‘ کے ایک معنی دعاء کے ہیں، جیسے :قرآن کی اس آیت میں ’’وَصَلِّ عَلَیْہِمْ إِنَّ صَلَاتَکَ سَکَنٌ لَّھُمْ۔‘‘ (التوبہ: ۱۰۳) اسی طرح کہاجاتا ہے: ’’الصلاۃ علی الجنازۃ‘‘ یعنی میت کے لیے دعا کرنا ۔ دوسرا معنی استغفار کے ہیںجیسے: آپ کے اس فرمان میں ’’إنی بعثت إِلٰی أھل البقیع لأصلی علیہم۔‘‘ تیسرا معنی برکت کے ہیں، جیسے:آپ کے اس فرمان میں ’’أللّٰھم صل علٰی آل أبی أوفی۔‘‘ چوتھا معنی قراء ت کے ہیں، جیسے :باری تعالیٰ کے ارشاد: ’’وَلَاتَجْھَرْبِصَلَاتِکَ وَلَاتُخَافِتْ بِھَا۔‘‘ پانچواںمعنی رحمت اورمغفرت کے ہیں، جیسے: شاعر کے اس شعر میں ’’یراوح من صلوٰت ملیک طوراً سجوداً وطوراً جوارا۔‘‘ چنانچہ اس جگہ ’’صلوۃ‘‘کے جو معنی اللہ ،فرشتے اورمومنین کے حال کے مناسب ہوںگے وہ مرادہوں گے۔ فضائل درود شریف میں شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا فرماتے ہیں کہ علماء نے لکھا کہ’’صلٰوۃ علی النبیؐ‘‘کا مطلب نبی کریم کی ثناء وتعظیم ،رحمت وعطوفت کے ساتھ ہے، پھرجس کی طرف یہ ’’صلوٰۃ‘‘ منسوب ہوگی اس کی شان و مرتبہ کے لائق ثناء وتعظیم مرادلی جائے گی، جیساکہ کہتے ہیں کہ باپ بیٹے پر، بیٹا باپ پر، بھائی بھائی پر مہربان ہے تو ظاہر ہے کہ جس طرح کی مہربانی باپ کی بیٹے پر ہے، اس نوع کی بیٹے کی باپ پر نہیں اوربھائی کی بھائی پر دونوں سے جدا ہے، اسی طرح یہاں بھی اللہ جل شانہٗ نبی کریم پر صلوٰۃ بھیجتے ہیں، یعنی رحمت وشفقت کے ساتھ آپa کی ثناء واعزاز واکرام کرتے ہیں اور فرشتے بھی بھیجتے ہیں، مگر ہرایک کی صلوٰۃ اور رحمت وتکریم اپنی شان و مرتبہ کے موافق ہوتی ہے، آگے مومنین کوحکم ہے کہ تم بھی صلوٰۃ ورحمت بھیجو۔ ’’امام بخاری v نے ابوالعالیہ v سے نقل کیا ہے کہ اللہ کے درود بھیجنے کامطلب اس کاآپ کی تعریف کرنا ہے فرشتوں کے سامنے اورفرشتوں کادرود شریف اُن کادعا کرنا ہے ۔‘‘ ’’حضرت ابن عباس rسے ’’یُصلّون‘‘کی تفسیر ’’یبرّکون‘‘نقل کی گئی ہے، یعنی ’’برکت کی دعاکرتے ہیں۔‘‘ اورجب مومنین کی طرف صلوٰۃ کی نسبت ہوتو مطلب درود ہے،

Comments

Popular posts from this blog

رسول اللہﷺ کی کرم فرمای سے نیکی کا پلہ جہک جایگا