درود شریف میں نبی ﷺ کو اُمی کہنا بے ادبی نہی ہے!*
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأَمِيِّ وَ عَلٰى أٰلِهٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا ‘
درود شریف میں نبی ﷺ کو اُمی کہنا بے ادبی نہی ہے!
قرآن کریم میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے "أمي" کا لقب استعمال کیا گیا ہے٬ جس کا ایک مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی مخلوق سے لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا٬ بلکہ اللہ رب العزت نے براہ راست وہ علوم عطا فرمائے کہ پوری انسانیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکمت سے بھرپور قیمتی ارشادات اور آپ کی حیات طیبہ سے رہنمائی کی محتاج ہے٬ اس لحاظ سے آپ ساری انسانیت کے معلم ہیں.
"أمی" کا لفظ عام انسانوں کیلئے تو عیب کا باعث ہے٬ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے کمال کا باعث اور معجزہ ہے.
لہذا درود شریف وغیرہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے "أمی" کا لقب استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے٬ بلکہ ایک روایت میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا درود شریف سکھایا ہے٬ چنانچہ حضرت عقبہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ درود پاک پڑھنے کا طریقہ خود حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان الفاظ میں بیان فرمایا:
قُولُوا: اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ
(ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب: الصلاة علی النبی صلی الله عليه وآله وسلم بعد التشهد، 1: 258، حدیث نمبر: 981)
*دلیل کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں* ↴↴↴
https://alikhlasonline.com/detail.aspx?id=5298
✿.。.:* ☆:**:**:.☆*.:。.✿
Comments
Post a Comment