Posts

Showing posts from January, 2025

رسول اللہﷺ کی کرم فرمای سے نیکی کا پلہ جہک جایگا

قیامت میں کسی مومن کی نیکیا ںکم ہوجائیںگی تورسول اللہ a ایک پرچہ سرانگشت کے برابر نکال کرمیزان میں رکھ دیںگے جس سے نیکیوں کاپلہ وزنی ہوجائے گا،وہ مومن کہے گا: میرے ماںباپ آپ پر قربان ہوجائیں، آپ کون ہیں؟ آپ کی صورت سیرت کیسی اچھی ہے! آپa فرمائیںگے: میں تیرا نبی ہوں اوریہ درود ہے جوتونے مجھ پر پڑھا تھا۔ (زاد السعید، حضرت تھانویv) https://www.banuri.edu.pk/bayyinat-detail/%D8%AF%D8%B1%D9%88%D8%AF-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D9%81-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%B6-%D8%A7%D8%AD%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D8%A7-%D8%AF%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%B6%D8%A7%D8%A6%D9%84

درود بہیجنے والے کو دنیا اور أخرت میں کیا کیا فایدہ ہوتے ہیں.

درود شریف کے بہت فضائل احادیث کی روشنی میں معلوم ہوتے ہیں، اختصار کی غرض سے ان کو اجمالی طور پر تحریر کیا جارہا ہے: ۱:۔۔۔۔۔ آپ پردرود پڑھنا گناہوںکاکفارہ ہے ، ۲:۔۔۔۔۔ اعمال کاتزکیہ ہے ، ۳:۔۔۔۔۔ درجات کی بلندی ہے ، ۴:۔۔۔۔۔ گناہوںکی مغفرت ہے ، ۵:۔۔۔۔۔ اُحدپہاڑ اورایک قیراط کے بقدر ثواب لکھا جاتا ہے ، ۶:۔۔۔۔۔ ترازو اجر و ثواب سے بھر جاتاہے، ۷:۔۔۔۔۔ دنیا و آخرت کے تمام امور کی کفایت ہے، ۸:۔۔۔۔۔ غلام آزاد کرنے سے زیادہ فضیلت ہے، ۹:۔۔۔۔۔ قیامت کی ہولناکیوں سے نجات ہے، ۱۰:۔۔۔۔۔ حضور a اس کے لیے گواہی دیںگے، ۱۱:۔۔۔۔۔ اس کے لیے شفاعت واجب ہوجاتی ہے، ۱۲:۔۔۔۔۔ رضائے الٰہی کاحصول، ۱۳:۔۔۔۔۔ رحمت الٰہی کانزول، ۱۴:۔۔۔۔۔ اللہ کے غضب سے امان ملتی ہے ، ۱۵:۔۔۔۔۔ عرش کے نیچے اس کے لیے سایہ ہوگا، ۱۶:۔۔۔۔۔ حوضِ کوثر سے سیراب ہوگا ، ۱۷:۔۔۔۔۔ جہنم سے آزادی، ۱۸:۔۔۔۔۔ پل صراط سے پار ہونے میں آسانی ، ۱۹:۔۔۔۔۔ صدقات کے قائم مقام ہے، ۲۰:۔۔۔۔۔ اس کی برکت سے مال بڑھتاہے ، ۲۱:۔۔۔۔۔ سوسے زیادہ حاجتیں پوری ہوتی ہیں ، ۲۲:۔۔۔۔۔ درود پڑھنا عبادت میں سے ہے، ۲۳:۔۔۔۔۔ اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب عمل ہے، ۲۴:۔۔۔۔۔ مجالس کی ...

اللہ ﷻ اور فرشتوں کا نبی ﷺ پر درود بہیجنے کا مطلب

اللہ اوراس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں،مومنو! تم بھی پیغمبر پر درود اور سلام بھیجا کرو۔‘‘ آیت شریفہ میں جو’’صلوٰۃ‘‘ کا لفظ واردہو اہے، اس کی نسبت اللہ جل شانہٗ کی طرف اور اس کے فرشتوں کی طرف اور مومنین کی طرف کی گئی ہے، وہ ایک ایسامشترک لفظ ہے جو صلہ کی تبدیلی کے ساتھ کئی معنوں میں استعمال ہوتاہے ۔ ’’صلوٰۃ‘‘ کے ایک معنی دعاء کے ہیں، جیسے :قرآن کی اس آیت میں ’’وَصَلِّ عَلَیْہِمْ إِنَّ صَلَاتَکَ سَکَنٌ لَّھُمْ۔‘‘ (التوبہ: ۱۰۳) اسی طرح کہاجاتا ہے: ’’الصلاۃ علی الجنازۃ‘‘ یعنی میت کے لیے دعا کرنا ۔ دوسرا معنی استغفار کے ہیںجیسے: آپ کے اس فرمان میں ’’إنی بعثت إِلٰی أھل البقیع لأصلی علیہم۔‘‘ تیسرا معنی برکت کے ہیں، جیسے:آپ کے اس فرمان میں ’’أللّٰھم صل علٰی آل أبی أوفی۔‘‘ چوتھا معنی قراء ت کے ہیں، جیسے :باری تعالیٰ کے ارشاد: ’’وَلَاتَجْھَرْبِصَلَاتِکَ وَلَاتُخَافِتْ بِھَا۔‘‘ پانچواںمعنی رحمت اورمغفرت کے ہیں، جیسے: شاعر کے اس شعر میں ’’یراوح من صلوٰت ملیک طوراً سجوداً وطوراً جوارا۔‘‘ چنانچہ اس جگہ ’’صلوۃ‘‘کے جو معنی اللہ ،فرشتے اورمومنین کے حال کے مناسب ہوںگے وہ مرادہ...

درود کی برکت اولاد میں قایم رہتی ہے

 ح ضرت حذیفہ ؓ  نے فرمایا کہ :نبی کریم  پر درود پڑھنے کی برکت درود پڑھنے والے کی اولاد میں بھی باقی رہتی ہے۔ (الصلوٰۃ والبشر،ص:۴۵) 

نبی ﷺ پر درود اچہی طرح بہیجنے کا حکم اور الفاظِ درود

    حضرت ابومسعود سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم مجھ پر درود بھیجو تو اچھی طرح بھیجا کرو، اس لیے کہ تم جانتے نہیں کہ وہ مجھ پرپیش کیا جاتا  ہے،  تو یوں کہا کرو  ، : ’’أللّٰھم اجعل صلواتک وبرکاتک ورحمتک  علی سید المرسلین وإمام المتقین وخاتم النبیین عبدک ورسولک إمام الخیر وقائد الخیر ورسول الرحمۃ أللّٰھم ابعثہ المقامَ المحمودَ یغبطہ بہٖ الأولون والآخرون ۔  ’’أللّٰھم اجعل صلواتک وبرکاتک ورحمتک  علی سید المرسلین وإمام المتقین وخاتم النبیین عبدک ورسولک إمام الخیر وقائد الخیر ورسول الرحمۃ أللّٰھم ابعثہ المقامَ المحمودَ یغبطہ بہٖ الأولون والآخرون ۔

Allaah SWT ka nabi per darood bhejne ka matlab

صلوٰۃ کا لفظ جو آیت شریفہ میں واردہوا ہے اور اس کی نسبت اللہ جل شانہ کی طرف اور اسکے فرشتوں کی طرف اور مؤمنین کی طرف کی گئی ہے۔ وہ ایک مشترک لفظ ہے جو کئی معنی میں مستعمل ہوتا ہے ۔ *تکریم وتشریف ، مدح وثنا، برکت ورحمت ، رفعِ مراتب ، محبت و عطوفت ، پیار ودلار ، ارداہ خیر ودعا*  ان سب کو صلوٰۃ کا مفہوم حاوی ہے اور اسی رحمت خاصّہ کو ہمارے محاورہ میں درود کہتے ہیں ۔ تفصیلی مطالع کے لیے لنک پر کلِک کریں. 🔻 https://www.urdunews.com/node/384486/%D8%B1%D9%88%D8%B4%D9%86%DB%8C/%D9%86%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%85--%D9%BE%D8%B1-%D8%B5%D9%84%D9%B0%D9%88%DB%83-%D9%88-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%B6%DB%8C%D9%84%D8%AA   امام بخاری رحمہ اللہ ؒ نے ابو العالیہ سے نقل کیا کہ اللہ کے درود کا مطلب آپ کی تعریف کرنا ہے فرشتوں کے سامنے اور فرشتوں کا درود ان کا دعا کرنا ہے ۔     صاحب روح البیان لکھتے ہیں :     "بعض علماء نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا درود بھیجنے کا مطلب حضور اقدس کو مقام محمود تک پہنچانا ہے اور وہ مقام شفاعت ہے  ...

درود شریف میں حضرت ابرہیم علیہ السلام کا ذکر کی وجہ

درود شریف میں حضرت ابرہیم علیہ السلام کا ذکر آنے کی کیا وجہ ہے؟ حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائی تھی کہ ان کا ذکرِ خیر قیامت تک جاری رہے، جیسا کہ ارشاد ہے: "وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ" (الشعراء: ٨٤) ترجمہ: "اور میرا ذکر آئندہ آنے والوں میں جاری رکھ۔" (از بیان القرآن) لہٰذا اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی، اور آپ اور آپ کی آل کا تذکرہ درودِ ابراہیمی میں کردیا، جسے تاقیامت مسلمان نماز میں پڑھتے رہیں گے۔ شکریہ کے آپ ﷺ نے اپنی امت کو حکم فرمایا کہ وہ بھی نماز کے آخر میں حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہ السلام اور اُن کی آل پر درود بھیجا کریں۔ 2) حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہ السلام کو ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ، اور اس امت کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔ مثلاً حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہ السلام، نبی کریم ﷺ کے جدِ امجد ہیں، ابو العرب ، بلکہ ابو المؤمنین ہیں، جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے: "مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ" (الحج *مزہد پڑہنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلِک کرہں* https://www.banuri.edu.pk/r...

چلتے پھرتے/ بے وضو درود پڑھ سکتے ہیں درودشریف چلتے پھرتے اور بے وضو پڑھے جاسکتے ہی

 سوال:  کیا چلتے پھرتے/ بے وضو درود پڑھ سکتے ہیں درود شریف اور تمام اذکار و اوراد چلتے پھرتے اور بے وضو پڑھے جاسکتے ہیں، اس کے لیےوضوکرنا لازم نہیں ہے۔ لیکن 7 جگہوں پر درود نہی پڑہ سکتے. فتوی نمبر : 144504102195 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن (۱) اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرتے وقت۔  (۲) پیشاب وپاخانہ کرتے وقت۔ (۳) کسی چیز کے بیچنے کے ارادے سے کسی کو دکھانے کے وقت (تاکہ اس سے سامنے والے کو چیز کی عمدگی معلوم ہو)(۴)  ٹھوکر لگتے وقت۔  (۵)  تعجب کے وقت۔ (۶)  ذبح کرتے وقت۔  (۷)  چھینک آنے پر ۔فتوی نمبر : 144012201177 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن https://www.banuri.edu.pk/readquestion/chalty-phirty-by-wazo-durood-parhna-afzal-ur-asan-darood-shareef-ki-tayeen-144504102195/07-11-2023 ✿.。.:* ☆:**:.  .:**:.☆*.:。.✿ وَﻣَﺎ ﺗَﻮْﻓِﻴﻘِﻲ ﺇِﻻَّ ﺑِﺎﻟﻠّﻪ لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا باللَّهِ

درود سے حاجتیں پوری ہوتی, بلا و مصیبت کا خاتمہ اور اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں

 _امام ابن حجر رحمه الله نقل کرتے ہیں :_   "نبی صلی الله علیه وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے !" - [ بذل الماعون : ٣٣٣ ]   حضرت حذیفہ  نے فرمایا کہ :نبی  کریمﷺ  پر درود پڑھنے کی برکت درود پڑھنے والے کی اولاد میں بھی باقی رہتی ہے۔ (الصلوٰۃ والبشر،ص:۴۵)  حضرت جابر  سے روایت ہے کہ حضور  اکرم ﷺ  نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر سوبار درود بھیجے اس کی سو حاجتیں پوری کی جائیں گی، ستراس کی آخرت کی اور تیس اس دنیا کی۔ (سعادۃ الدارین،ص:۱۰۰) ا

farishtei darood bhejnei walei per darood bhejtei hein

’’حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا درآنحالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کے خدوخال خوشی سے چمک رہے تھے میں نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آج کے دن سے بڑھ کر کبھی اتنا زیادہ خوش نہیں پایا (اس کی کیا وجہ ہے؟) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جبرئیل ابھی میرے پاس سے روانہ ہوا ہے اور مجھے کہا اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں سے جو بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لئے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور دس گناہ معاف کر دیتا ہے اور دس درجات بلند کردیتا ہے اور فرشتے اس کے لئے ایسا ہی کہتے ہیں جیسے وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کہتا ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : میں نے کہا اے جبرئیل اس فرشتے کا کیا معاملہ ہے؟ تو اس نے کہا بے شک اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت...

درود کے گشت کرنے والے فرشتے

حضرت انس رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتوں کا ایک گروہ زمین میں گھومتا رہتا ہے اور وہ ذکر کے حلقوں کی تلاش میں رہتا ہے اور جب ان کو ایسا حلقہ ذکر ملتا ہے تو اس کو وہ اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں (اور اس میں شامل ہو جاتے ہیں) پھر ان کا گروہ آسمان کی طرف اللہ رب العزت کی بارگاہ میں آتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم تیرے ان بندوں کی مجلس سے اٹھ کر آرہے ہیں جو تیری نعمتوں کی تعظیم کررہے تھے اور تیری کتاب قرآن پاک کی تلاوت کررہے تھے اور تیرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیج رہے تھے اور وہ تجھ سے اپنی آخرت اور دنیا دونوں کی بہتری کا سوال کررہے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’ان کو میری رحمت سے ڈھانپ دو۔‘‘ فرشتے کہتے ہیں اے رب ان میں فلاں شخص بڑا گناہگار تھا (اور وہ ان کے ساتھ ایسے ہی مل گیا تھا) اللہ تبارک تعالیٰ فرماتا ہے انہیں میری رحمت سے ڈھانپ دو پس وہ ایسے ہم نشیں ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھنے والا بدبخت نہیں ہو سکتا۔‘‘ هيثمي، مجمع الزوائد، 10 : 77 2. منذري، الترغيب والترهيب، 2 : 260،...

درود و سلام میں أل محمدﷺ سے مراد صرف اہل بعیت نہی ہیں.*

اہل بعیت و آل محمدﷺ: ایک تحقیقی مطالعہ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأَمِيِّ وَ عَلٰى أٰلِهٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا ‘ *درود و سلام میں أل محمد سے مراد صرف اہل بعیت  نہی ہیں.* پروفیسر محمد سلیم قاسمی ڈین دینیات فیکلٹی وصدر شعبہ سنی دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے بارے میں حالات  کےمناسبت سے  مختلف اقوال ہیں۔ (1) آل محمد سے مراد وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ حرام ہے۔ (2) دوسرا قول یہ ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد آپ کی اولاد اور بیویاں ہیں۔ (3) تیسرا قول یہ ہے کہ محمد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد قیامت تک آنے والے آپ کے پیروکار ہیں۔ (4) چوتھا قول یہ ہے کہ آل سے مراد آپ کے امت کے متقی و پرہیزگار لوگ ہیں۔ _واضح رہے کہ *درود شریف* میں لفظ  آلِ  محمد  (صلی اللہ علیہ وسلم)  میں  آپ صلی اللہ  علیہ و سلم کی اولاد ، اہلِ  خانہ  (ازواجِ  مطہرات ) بھی شامل  ہیں، اور  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام  امت اجابت  یعنی  تمام  متقین و  متبعین بھ...

درود شریف میں نبی ﷺ کو اُمی کہنا بے ادبی نہی ہے!*

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأَمِيِّ وَ عَلٰى أٰلِهٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا ‘ درود شریف میں نبی ﷺ کو اُمی کہنا بے ادبی نہی ہے! قرآن کریم میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے "أمي" کا لقب استعمال کیا گیا ہے٬ جس کا ایک مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی مخلوق سے لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا٬ بلکہ اللہ رب العزت نے براہ راست وہ علوم عطا فرمائے کہ پوری انسانیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکمت سے بھرپور قیمتی ارشادات اور آپ کی حیات طیبہ سے رہنمائی کی محتاج ہے٬ اس لحاظ سے آپ ساری انسانیت کے معلم ہیں. "أمی" کا لفظ عام انسانوں کیلئے تو عیب کا باعث ہے٬ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے کمال کا باعث اور معجزہ ہے. لہذا درود شریف وغیرہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے "أمی" کا لقب استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے٬ بلکہ ایک روایت میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا درود شریف سکھایا ہے٬ چنانچہ حضرت عقبہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ درود پاک پڑھنے کا طریقہ خود حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان الفاظ میں بیان فرمایا: قُولُوا: اللّٰهُمَّ صَلِّ ...

حضرت سفیان ثوری ؒ کو طواف کرتے ہوے لڑکے نے عجیب واقعہ بتایا

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأَمِيِّ وَ عَلٰى أٰلِهٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا ‘ ایک حکایت: جس سے درود  شریف کی فضیلت کا ہمیں  اندازہ ہوسکتا ہے حضرت سفیان ثوری ؒ  طواف کررہے تھے کہ انہوں نے ایک شخص کودیکھا جو ہر قدم پر درود شریف پڑھتا تھاسفیان ثوریؒ نے پوچھا: اے شخص! کیا بات ہے کہ طواف کے درمیان تسبیح وتہلیل کے بجائے توہر قدم پر درود شریف پڑھتاہے، اس سلسلہ میں کوئی علمی بات ہو تو بتائو، وہ کہنے لگا: تو کون ہے ؟ اللہ تجھے معاف فرمائے، انہوں نے کہا: میرا نام سفیان ثوری ہے ،وہ شخص کہنے لگا کہ اگرتو اپنے وقت کا نادرشخص نہ ہوتا تو میں یہ راز تجھے نہ بتاتا اور نہ ہی اپنے حال سے مطلع کرتا۔ واقعہ یہ ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ حج بیت اللہ کے سفر پر نکلا، اثنائے سفر میرے والد بیمارہوگئے، میں ان کاعلاج کرتا رہا، ایک رات میں والد کے سرہانے بیٹھا تھا وہ فوت ہوگئے اورچہرہ سیاہ ہوگیا، میں نے ’’إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون‘‘پڑھی اور چادر سے اپنے والد کا منہ ڈھانپ دیا ،مجھے نیند کا غلبہ ہوا اور میں سوگیا، کیا دیکھتا ہوں کہ ایک انتہائی حسین وجمیل شخص ہے کہ اس جیسا خو...